(24 نیوز)لاہور میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
ذرائع کاکہناہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ میں پیشی کے بعدواپسی پر گرفتاری کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، ذرائع کاکہناہے کہ عمران خان کی گرفتاری کیلئے پلان اے اوربی ترتیب دے دئیے گئے،دیگر اضلاع سے پولیس کی بھاری نفری اورافسران لاہورطلب کر لئے گئے۔
یاد رہے کہ زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ سے پیٹرول بم بنانے والی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں ،غلیلیں اورکنچے بھی ملے ہیں ،ولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ سے چند رائفلیں اور 5 کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس ،عمران خان کے وارنٹ منسوخ