پی ایس ایل 8،قلندرز نے فائنل میں ملتان سلطانز کو شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے حتمی معرکے میں قلندرز نے سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے کامیابی سے اپنے ٹائٹل کا دفاع کر لیا ہے ، کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور حریف ٹیم کو پہلے فیلڈنگ کی دعوت دی، قلندرز نےمقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے ، عبداللہ شفیق نے 65، کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 15 گیندوں پر 44 رنز کی تیز ترین اننگز کھیلی ، شاہین کی اننگ میں 2 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے ، ان کے علاوہ ، مرزا بیگ نے 30 اور فخر زمان نے 39 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کے ٹوٹل میں اہم کردار اد اکیا ۔
ملتان سلطانز کی بیٹنگ کی بات جائے تو اوپنرز نے بہترین سٹارٹ فراہم کیا جس کے بعد مڈل بلے بازوں نے خوب ہمت دیکھائی لیکن میچ کی آخری گیند پر جیت کیلئے 4 رنز درکار تھے لیکن سلطانز کے بلے باز صرف دو رنز ہی بنا سکے اس طرح لاہور قلندرز ایک سکور سے جیت گئے۔
The Eagle soars once again \0/ ????#SabSitarayHumaray | #HBLPSL8 I #MSvLQ pic.twitter.com/ZMFlDqer7r
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 18, 2023