(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف سینیٹر شبلی فراز کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمرا ن خان کے چیف آف سٹاف سینیٹر شبلی فراز کو طبیعت ناساز ہونےپر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، پی ٹی آئی اعلامیےکےمطابق شبلی فراز کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی ، کہا جا رہا ہے کہ شبلی فراز پولیس کی تشدد سے زخمی، شیلنگ سے پھیپھڑے بھی متاثر ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے شبلی فراز کو حراست میں لیا تھا تاہم عدالتی حکم پر فوری رہا کردیا تھا۔