پی ایس ایل 8،فخر زمان نے اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Mar 18, 2023 | 20:33:PM
پی ایس ایل 8،فخر زمان نے اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )لاہور قلندرز کے اوپننگ بلے بازفخر زمان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قلندرز کے بائیں ہاتھ کے جارح مزاج بلے باز فخر زمان نے پی ایس ایل میں 100 چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ، اس طرح فخر زمان پی ایس ایل میں چھکوں کی سنچری کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

فخر زمان نے پی ایس ایل 8 کے فائنل میں اپنا پہلا چھکا لگا کر لیگ میں 100 چھکے مکمل کیے، پی ایس ایل میں کامران اکمل 89، آصف علی 88 اور شین واٹسن نے 81 چھکے لگا رکھے ہیں ۔