وفاقی حکومت نے چیئرمین نیب کی تنخواہ اور مراعات کی منظوری دیدی

Mar 18, 2023 | 22:48:PM

(24 نیوز)وفاقی حکومت نے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی تنخواہ اور مراعات کی منظوری دیدی،وزارت قانون کی سمری پر کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب کی تنخواہ اور مراعات سپریم کورٹ کے جج کے مساوی منظورکر لی گئیں،کابینہ نے چیئرمین نیب کو سترہ لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ، سرکاری رہائشگاہ اور دو گاڑیاں دینے کی منظوری دی،چیئرمین نیب اسلام آباد میں دو کینال کا پلاٹ حاصل کے مجاز ہونگے ،چیئرمین نیب کو دو ہزار یونٹس بجلی اور 600 لیٹر کا ماہانہ پیٹرول بھی فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کاکہناہے کہ چیئرمین نیب ایک حساس پوزیشن کے ساتھ اہم ترین ذمہ داریاں سرانجام دینے کے پابند ہیں،چیئرمین نیب نذیر احمد نے 6 مارچ کو نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ذمہ داریاں سنبھالیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہورمیں عمران خان کو گرفتارکرنے کی تیاریاں مکمل، پولیس کی بھاری نفری طلب

مزیدخبریں