کرشمہ کپور نے طلاق کے کئی سال بعد اذیتوں بھری ازدواجی زندگی سے پردہ اٹھا دیا

Mar 18, 2024 | 09:33:AM

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور نے طلاق کے کئی سال بعد ازدواجی زندگی سے پردہ اٹھا دیا۔ 

بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں اداکارہ  کرشمہ نے انکشاف کیا  کہ ہنی مون کے دوران سنجے کپور نے ان کی بولی لگانے کی کوشش کی اور اپنے دوستوں کے ساتھ سونے پر مجبور کیا،انہوں نے بتایا تھا کہ جب انہوں نے اس بات سے انکار کیا تو ان کے شوہر نے نہ صرف انہیں مارا بلکہ اپنے ایک دوست کو ان کی قیمت بھی لگائی۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا تھا کہ جب وہ حاملہ تھیں اور ساس کا فرمائش کردہ لباس پہننا ان کیلئے مشکل تھا تو ان کے شوہر نے اپنی ماں کو انہیں مارنے کا کہا، ان کے ظالمانہ سلوک سے تنگ آ چکی تھی۔

یاد رہے کہ کرشمہ کپور نے2003 میں دہلی کے ایک مشہور بزنس مین سے شادی کی تھی بعدازاں اداکارہ نے11 سال بعد 2014 میں طلاق حاصل کرلی تھی۔

مزیدخبریں