(24 نیوز)’ایک دن سب عوام پھٹ پڑیں گے‘سابق وزیراعظم نے خطرناک پیشگوئی کردی ۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پروگرام’نسیم زہرہ ایٹ پاکستان‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن ٹھیک نہیں ہوئے۔انہی الیکشنز کو لے کر عوام ایک دن پھٹ پڑیں گے۔رزلٹ کو قبول نہیں کیا جارہا ،الیکشن متنازع ہوچکے ہیں ۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ اس جھگڑے کا حل یہی ہے کہ سپریم کورٹ پریزائڈنگ آفیسرز کو بلائے اور فارم 45 کے بارے میں قرآن پر حلف لے ۔پوچھیں کہ یہ فارم 45 آپ کا ہے یا نہیں ۔مسئلے کا حل ہی نکالنا ہے تو پھر حل یہی ہے۔
ضرورپڑھیں:پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب , 3 ماہ کا بجٹ پیش ہو گا
ان کا کہنا تھا کہ جب سب مل کر بیٹھیں گے تو نئے الیکشن پر بات ہوگی ۔اگر الیکشن نہیں ہوسکتے تو ان کو ہی درست کرلیں ۔سپریم کورٹ حل نکال سکتی ہے۔اگر ایسا نہیں ہوتا تو یہ حکومت نہیں چل سکتی ۔ویسے بھی اس میں صلاحیت نہیں ۔میری حکومت بھی نہیں چلی صرف ٹائم گزارا تھا یہ بھی وقت گزار سکتی ہے لیکن چلے گی نہیں ۔حکومت چلی تو ملک سروائیو نہیں کرے گا ۔عمران خان کی حکومت چلی لیکن ملک نہیں چلا ۔حالات خراب سے خراب ہوتے جائیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نام نہاد اتحاد کو طول دینی ہے تو دیتے رہیں ایک دن فیصلہ سڑک پر ہی ہونا ہے۔عوام ایک دن بولیں گے،پھٹ پڑیں گے۔ان کو سوچنا ہوگا کہ ملک چلانا ہے یا کرسیاں سنبھالنی ہیں ۔اتفاق کے بغیر ملک چلانے کا کوئی راستہ نہیں ۔