روپے کی قدر بحال، ڈالر مزید سستا ہو گیا

Mar 18, 2024 | 10:39:AM
روپے کی قدر بحال، ڈالر مزید سستا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)روپے کی قدر بحال ہونے لگی،انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

انٹربینک میں امریکی ڈالر 11 پیسے سستا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 278.74 روپے سے کم ہوکر 278.63 روپے پر بند ہوا،اس کے علاوہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آئی۔

کاروبار کے آغاز پر 100انڈیکس میں 248پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 65ہزار65پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا،اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے آخری کاروباری دن منفی رہا اور 100 انڈیکس 247 پوائنٹس کم ہوکر 64 ہزار 816 پر بند ہواتھا۔

کاروباری دن 100انڈیکس 594 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی کم ترین سطح 64 ہزار 759 رہی تھی۔