(عاجز جمالی)ایم کیو ایم کے اندر شدید اختلافات ، گورنر سندھ کی تبدیلی پر ایم کیو ایم تقسیم ،فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر بھی اختلافات سامنے آگئے۔رابطہ کمیٹی کی اکثریت نے فیصل واوڈا کو سینیٹ ٹکٹ دینے کی مخالفت کردی ۔
سندھ کے شہری علاقوں کی مقبول جماعت ایم کیو ایم کے اندر اختلافات شدید ہوگئے ۔گورنر سندھ کی تبدیلی پر ایم کیو ایم میں تقسیم واضح ہوگئی،فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر بھی اختلافات سامنے آگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی اکثریت کامران ٹیسوری کو برقرار رکھنے کے حق میں ہے۔
ضرورپڑھیں:’ایک دن سب عوام پھٹ پڑیں گے‘سابق وزیراعظم نے خطرناک پیشگوئی کردی
ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کی اکثریت نے فیصل واوڈا کو سینیٹ ٹکٹ دینے کی مخالفت کردی ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئرکی ہدایت پر ایم کیو ایم کے اسمبلی ارکان نے فیصل واوڈا کے کاغذات پر دستخط کئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خوش بخش شجاعت کا نام گورنر کے لئے دینے پر رابطہ کمیٹی بے خبر ہے۔مصطفی کمال،فاروق ستار اور دیگر اہم رہنما کامران ٹیسوری کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اچانک اسلام آباد روانہ ہوگئے تھے،گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنے قریبی دوستوں سے مشورے شروع کردئیے ہیں ۔
میں زرداری کے بیٹے جیسا ہوں:فیصل واوڈا
دوسری جانب فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ابھی تک میں آزاد حیثیت سے لڑرہاہوں،14،15 سال ایک ہی پارٹی میں رہا،جب وہ پارٹی بیوقوفیوں پر اترآئی تو اس کو چھوڑ دیا،میں زرداری کے بیٹے جیسا ہوں،مجھے زرداری نے بیٹے جیسا کہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی آزاد کا سیزن چل رہا ہے ،پارٹی کا سیزن آئےگا تو دیکھ لیں گے۔