شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر سمیت 8 دہشتگرد ہلاک

Mar 18, 2024 | 13:27:PM

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر سمیت 8 دہشتگرد ہلاک
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر سمیت 8 دہشتگرد ہلاک

(24 نیوز) سیکیورٹی فورسزکاشمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن،آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کےشدیدتبادلےمیں8دہشت گردمارےگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے   آئی ایس پی آر کے مطابق  سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے ضلع میں آپریشن کیا ہے ۔آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد کمانڈر سحر جانان سمیت 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔


 جانان 16 مارچ کو میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا،ہلاک ہونیوالے دیگر  دہشت گرد بھی قانون نافذکرنےوالےاداروں کو مطلوب تھے۔
علاقےمیں ممکنہ دہشت گردوں کےخاتمےکیلئےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسزدہشتگردی کےخاتمےکیلئےپرعزم ہیں ۔

ضرور پڑھیں:ایسا جواب ملے گا کہ یہ ساری زندگی یاد رکھیں گے، وزیرداخلہ کا دہشتگردوں کو پیغام

یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملے پاک فوج کے سات جوان شہید ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ شہداء کی نمازجناز ہ کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے نظریات کو مسلسل برقرار رکھا ہے، پاک فوج نے ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پیشہ ورانہ مہارت اور وفاداری کے اعلیٰ معیار قائم کیے ہیں۔

 صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا بہادر بیٹوں نے مادر وطن کے دفاع کیلئے قربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کیا، پوری قوم ہماری مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ عظیم قربانی بہادر بیٹوں کے غیر متزلزل عزم کی مثال ہے جو ان کی شہادت کی صورت میں موجود ہے۔

مزیدخبریں