(حسن علی)سنی اتحاد کونسل کے رہنما رانا آفتاب نے کہا کہ حکومت جو بجٹ پیش کر رہی ہے اپوزیشن کو پوچھا ہی نہیں گیا۔
پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےرانا آفتاب نے کہا کہ کالے انگریز نے بجٹ پیش کر دیا ہے، حکومت والوں کو پتہ ہی نہیں کیا کرنا ہے، بجٹ پر تب ہی بحث ہو سکتی ہے جب ڈاکیومنٹ آپ کے پاس ہوں،قانونی طور پر یہ پیسے صرف ایمرجنسی کے طور پر خرچ کر سکتے ہیں،ہسپتالوں کی ٹائلیں لگوا دیتے ہیں مگر ادویات وہاں نہیں،پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بجٹ کے حوالے سے بات ہوگی۔
سنی اتحاد کونسل کے رہنما رانا آفتاب کا کہنا تھا کہ کسی کی قربانی کو نظر انداز نہیں کیا جاتا، پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے بھیجے گئے ناموں پر غور کرنا تھا،نگہبان راشن حکومت نے اپنی ذاتی مشہوری کیلئے کیا جس میں پوری قوم کو فقیر بنا کر رکھ دیا ہے،پارلیمانی پارٹی کا لیڈر ہوں میاں محمودالرشید سے ملاقات کرنا چاہی تو میری ملاقات ہوم سیکرٹری کی اجازت سے مشروط کر دی،میں نے میاں محمودالرشید سے ملاقات ہی کرنی تھی کونسا ان کو ساتھ لے آنا تھا۔