(شہزاد خان) سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال میں بڑے اور مشکل معاشی فیصلے لینا ہوں گے۔
انہوں ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس پاکستان چین کا سب سے زیادہ مقروض ہے اور ہمیں قرض کی مد میں صرف چین کے 45 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں جبکہ کل قرضوں کا حجم 140 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین جائزہ مذاکرات، اختتامی دور آج ہوگا
ڈاکٹر حفیظ پاشا نے مزید کہا کہ گزشتہ پندرہ برس میں ملکی ایکسپورٹ میں 2 جبکہ امپورٹ میں 8 سو 9 گُنا اضافہ ہوا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 14 فیصد سے زائد افراد یعنی 90 لاکھ افراد مکمل بے روزگار ہیں جبکہ 11 کروڑ پاکستانی غریب ہوچکے ہیں، ایسے میں صاحب اختیار کو ہنگامی بنیادوں پر جامع منصوبہ بندی کرنا ہوگی تاکہ ملکی معیشیت کو بہتر بنایا جاسکے۔