صحت اور تعلیم پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا: خواجہ سلیمان رفیق

Mar 18, 2024 | 14:34:PM
 صحت اور تعلیم پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا: خواجہ سلیمان رفیق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلیمان رفیق نے کہا کہ تعلیم اور صحت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سب سے اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

 پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلیمان رفیق نے کہا کہ کمپرومائز کرنا پڑا تو کسی اور ڈیپارٹمنٹ میں ہو سکتا ہے لیکن صحت اور تعلیم پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا،پنجاب میں صحت و تعلیم کیلئے بہت اچھا بجٹ دیا جا رہا ہے جس میں مفت ادویات کی فراہمی اور ہسپتالوں کی آپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ نیت کینسر ہسپتال بنانا شامل ہے،صحت کارڈ کو اپ گریڈ کر کے دوبار فعال کیا جائے گا۔