کراچی سے بازیاب ہونیوالے ایان اور انابیہ کا داخلہ ضیاء الدین سکول میں ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں گھر سے لاپتہ ہونے والے 2 کم عمر بہن بھائی ایان اور انابیہ کوضیاء الدین سکول میں داخلہ مل گیا ہے۔
ایان اور انابیہ کو ضیا الدین ہسپتال کے چیئرمین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی ہدایت پر ضیاء الدین سکول میں داخلہ دیا گیا ہے۔
ایان اور انابیہ کے تعلیمی اخراجات ڈاکٹر ضیاء الدین ٹرسٹ کی جانب سے برداشت کیے جائیں گے، ڈاکٹر عاصم حسین نے دونوں بچوں کو سکول سے لے کر گریجویشن تک مفت تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی، رہنما پیپلز پارٹی ڈاکٹر عاصم حسین کا ایان اور انابیہ کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان
خیال رہے کہ 13 مارچ کو نارتھ ناظم آباد سے 2 کم عمر بچے لاپتہ ہوگئے تھے، لاپتہ ہونے والے بچوں کے ماموں نے بتایا تھا کہ ایان اور انابیہ رات کو 11 بج کر 50 منٹ پر نیچے اترے تھے۔
14 مارچ کو کراچی کی مقامی عدالت نے نارتھ ناظم آباد (بلاک ایچ) سے پُراسرار طور پر لاپتہ ہوکر بازیاب ہونے والے 2 کم عمر بہن بھائی کو دوسری خالہ کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔