وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی مزارِ قائد پر حاضری، ملکی استحکام و سالمیت کیلئے دعا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزارِ قائد پر حاضری دی اور ملکی استحکام و سالمیت کیلئے خصوصی دعا کی۔
وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کراچی پہنچ گئے، انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، انہوں نے ملک کی ترقی، قیام امن، استحکام اور سالمیت کے لئے دعا کی، انہوں نے وطن عزیز کے امن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کے لئے خصوصی دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: اے این پی سربراہ اسفند یار ولی،پی ٹی آئی رہنما سے کیس جیت گئے
وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیٹر بک میں تاثرات درج کئے، انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت اور ان تھک محنت کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان ہماری منزل ہے، قائد اعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔