(24 نیوز )سعودی عرب میں سماجی کفالت سے مستفید ہونے والوں کے لیے حکومت کی جانب سے 3 ارب ریال سے زائد کے امدادی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے فرماں روا، خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان المبارک میں 3 ارب ریال سے زیادہ امداد تقسیم کرنے کا حکم دے دیا۔اس حکم کے تحت خاندان کے سربراہ کو 1 ہزار اور فیملی ممبر کو 500 ریال دیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر؛ آئل ٹینکر اور مسافر بس میں تصادم،آتشزدگی کے باعث21 افرادجل کر کوئلہ بن گئے