افغانستان: آئل ٹینکر اور مسافر بس میں تصادم،21افراد جاں بحق

Mar 18, 2024 | 19:52:PM

(24 نیوز) افغانستان کے صوبے ہلمند میں آئل ٹینکر اور بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 38 زخمی ہو گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی محکمہ اطلاعات نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ اتوار کی صبح ٹینکر، مسافر بس اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 21 جاں بحق جبکہ 38 زخمی بھی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ ہیرات کے ضلع گریشک میں ہیرات۔قندھار ہائی وے پر پیش آیا،ہلمند کے گورنر کے ترجمان محمد قاسم ریاض نے کو بتایا کہ تصادم کے نتیجے میں آگ لگ گئی،محکمہ اطلاعات کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں ہائی وے پر جلی ہوئی لاشوں اور ٹینکر کے دبے ہوئے کیبن کو دیکھا جا سکتا ہے۔

حکام کا کہنا تھاکہ صفائی کا عملہ جائے وقوعہ سے ملبہ ہٹا رہا ہے،زخمیوں میں سے 11 شدید زخمی ہوئے جبکہ 27 کو معمولی چوٹیں آئیں، ہلمند کے ٹریفک مینجمنٹ کے حکام نے بتایا کہ مسافر بس ہرات شہر سے دارالحکومت کابل جا رہی تھی کہ پہلے ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس پر دو افراد سوار تھے اور وہ دونوں موقع پرہی  دم توڑ گئے،موٹر سائیکل سے ٹکر کے بعد بس ڈرائیور نے اپنا کنٹرول کھو دیا اور جنوبی شہر قندھار سے ہرات جانے والے ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس سے آگ بھڑک اٹھی۔

یہ بھی پڑھیں : مصری صحافی کی تیسری منزل سے گرنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

مزیدخبریں