این اے 119 ضمنی انتخاب؛ تحریک انصاف نے اکمل خان باری کو میدان میں اتار دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خادم کمبوہ)مریم نواز کی چھوڑی ہوئی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119کی نشست پر ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف نے سینئر نائب صدر سینٹرل پنجاب اکمل خان باری کومیدان میں اتار دیا،اکمل خان باری نے کمشنر آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ۔
اکمل خان باری کا کہناتھا کہ این اے119کے عوام مہنگائی لیگ سے صحت کارڈ بند کرنے کا حساب لیں گے،انشااللہ این اے119 کا انتخاب بھاری اکثریت سے جیتیں گے،ان کاکہناتھا کہ جعلی مینڈیٹ والی حکومت نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار حافظ ذیشان رشید نے پی پی 149 سے کاغذ نامزدگی جمع کرادیئے،مونس الٰہی نے پی پی 158 میں کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے،مونس الٰہی ضمنی انتخابات میں پی پی 158 میں حصہ لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یواے ای جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر