نو منتخب روسی صدرپیوٹن کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کا امکان

Mar 18, 2024 | 21:04:PM
نو منتخب روسی صدرپیوٹن کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پانچویں بار روس کے صدر منتخب ہونے والے ولادیمیر پیوٹن  کے بارے میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ وہ کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کریں گے ۔

غیر ملکی خبرایجنسی کی رپورٹس کے مطابق 88 فیصد ووٹ لے کر کامیاب ہونے والے ولادیمیر پیوٹن نے پانچویں بار صدر منتخب ہونے کیساتھ ساتھ سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے رہنما کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے،ان کے بارے میں اب روسی اشرافیہ کا کہنا ہے کہ روسی کابینہ میں جوان چہرے شامل کیے جانے کی توقع ہے، جبکہ یوکرین میں جاری جنگ کی وجہ سے وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور وزیر دفاع سرگئی شوئیگو عہدوں پر برقرار رہیں گے،ٹیکنوکریٹک وزیر اعظم میخائل میشستن اور گورنر سینٹرل ایلویرا نیبولینا کے عہدے بھی برقرار رہنے کی توقع ہے،روسی کابینہ میں جن جوان چہروں کو شامل کیا جائے گا، انہیں نائب وزیر اور وزارتی محکموں کے سربراہ کا عہدہ دیا جائے گا جبکہ سینیئر حکومتی عہدیداروں میں بیشتر ریٹائر ہو رہے ہیں یا پھر بعض کی تنزلی کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگ لی