پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے،وزیر مملکت برائے اوورسیز عون چوہدری

Mar 18, 2025 | 00:00:AM
کیپشن: وزیرمملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عون چوہدری نے سعودی سفیر نواف بن  سعید احمد  المالکی سے ملاقات کی
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وزیرمملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عون چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے، پاک سعودی تعلقات تاریخی طور پر مضبوط اور قریبی رہے ہیں۔ 

 تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عون چوہدری نے سعودی سفیر نواف بن  سعید احمد  المالکی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران سعودی عرب اور پاکستان کے باہمی تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

وزیر مملکت برائے اوورسیز عون چوہدری نے سعودی حکومت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،سعودی سفیر نواف بن  سعید احمد  المالکی نے عون چوہدری کو وزیرمملکت بننے پر مبارکباد دی جبکہ وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز نے سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ 

اس موقع پر عون چوہدری نے کہا کہ پاکستانیوں کی کثیر تعداد سعودی عرب میں برسر روز گار ہے،پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے،پاک سعودی تعلقات تاریخی طور پر مضبوط اور قریبی رہے ہیں،پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جا رہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: یواےای؛عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان