سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار،ڈالر معمولی سستا 

Mar 18, 2025 | 10:19:AM

( 24 نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، 100 انڈیکس 549 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 16 ہزار 749 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

  یہ بھی پڑھیں: 62 سال کی عمر میں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں ڈیبیو کر  نے والا کرکٹر

گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 16 ہزار 200 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ کاروبار میں تیزی کے رجحان کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا تھا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق امریکی ڈالر سستا ہو گیا ، انٹر بینک میں 10 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر 280 روپے 7 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

مزیدخبریں