علی امین گنڈاپور کا قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

Mar 18, 2025 | 11:14:AM
علی امین گنڈاپور کا قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور بطور نمائندہ خیبر پختونخوا اجلاس میں شریک ہوں گے،انہوں نے اجلاس سے قبل صوبے کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ بھی لی۔

 قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس آج ہو گا،ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔

اجلاس میں عسکری قیادت موجودہ سیکیورٹی صورتِ حال سے آگاہ کرے گی،اجلاس وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس میں عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو موجودہ سیکیورٹی صورتِ حال سے آگاہ کرے گی۔

اجلاس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور ان کے نامزد نمائندگان، متعلقہ کابینہ اراکین بھی شرکت کریں گے۔