جج صاحب انصاف دیں، قانون کا تماشہ نہیں بننا چاہیے: علیمہ خان

Mar 18, 2025 | 11:22:AM
جج صاحب انصاف دیں، قانون کا تماشہ نہیں بننا چاہیے: علیمہ خان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جج صاحب کی ذمہ داری ہے کہ انصاف دیں، قانون کا تماشہ نہیں بننا چاہیے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ 5 اکتوبر والے کیس میں پیش ہو رہے ہیں، 4 اکتوبر کو ہم اسلام آباد میں گرفتار ہوئے تھے، آج تفتیشی افسر پیش ہوئے لیکن دورانِ سماعت وہ غائب ہو گئے،انہوں نے کہا کہ 3 پیشیوں میں پہلے بیانات لے لیے گئے ہیں، ہم ملزم ہیں اسلام آباد سے آئے ہیں، پیش نہ ہوں تو کہتے ہیں گرفتار کر لیں گے، تفتیشی پیش نہ ہوں تو ان کے خلاف کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا۔

علیمہ خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ میں ملاقات کریں گے۔