نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی،سولر پینلز کی نئی قیمتیں بھی سامنے آ گئیں

Mar 18, 2025 | 12:28:PM
نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی،سولر پینلز کی نئی قیمتیں بھی سامنے آ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک میں نیٹ میٹرنگ کے قوائد میں تبدیلی کے بعد نیٹ سولر پینلز کی نئی قیمت کیا ہے، اس حوالے سے تفصیلات درج ذیل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سولر صارفین کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی میں بڑی تبدیلی کے بعد سولر پینلز کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں، جس کی شرح 175,000 روپے تک نیچے گئی ہے، حکومت کی نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ترامیم کے بعد مقامی سولر مارکیٹ میں تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں،سولر پینل کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے، جس سے قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کرنے والے صارفین کو فائدہ پہنچنے گا۔

نیٹ میٹرنگ پالیسی : کیا لوگوں کو سولر پینلز سے دور رکھنے کا منصوبہ ہے؟،اگر مارکیٹ کے لحاظ سے بات کی جائے تو سولر سسٹم کی تنصیب کی لاگت 35,000 روپے سے 175,000 روپے تک کم ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسئلہ حل۔۔۔پریشانی ختم،نئے کرنسی نوٹ بآسانی حاصل کریں

اس وقت ایک اندزے کے مطابق 5 کلو واٹ سولر سسٹم کی قیمت تقریباً 5 لاکھ سے ساڑھے 5 لاکھ روپے ہے جبکہ 7 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت 6 لاکھ روپے کے قریب ہے۔

اس کے علاوہ 10 کلو واٹ سسٹم کی قیمت فی الحال 8 لاکھ روپے سے زیادہ ہے جبکہ 12 سے 15 کلو واٹ سسٹم کی قیمت 12 لاکھ ملین روپے سے زائد ہے۔