وائٹ بال سیریز، بنگلہ دیش ٹیم پاکستان آئے گی

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم وائٹ بال سیریز کھیلنے مئی میں پاکستان آئے گی۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹونٹی اور تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے،پی ایس ایل کے اختتام پر یہ سیریز کھیلی جائے گی۔
گزشتہ سال بھی بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان آئی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچ کھیلے گئے تھے۔
دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے درمیان مئی میں سیریز منعقد کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے، پی ایس ایل ایڈیشن 10 کے بعد دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔