دوسری خواتین سے بات کرنے سے منع کیوں کیا، شوہر نے بیوی کو آگ لگا دی

Mar 18, 2025 | 13:13:PM
دوسری خواتین سے بات کرنے سے منع کیوں کیا، شوہر نے بیوی کو آگ لگا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی)دوسری خواتین سے بات کرنے سے منع کرنے پر شوہر نے پیٹرول چھڑک کر بیوی کو آگ لگادی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کورنگی مہران ٹاؤن میں بیوی نے شوہر کو دوسری خواتین سے بات کرنے سے منع کیا جس پر شوہر نے غصے میں آکر بیوی کو جلا ڈالا۔

متاثرہ خاتون رابعہ بی بی 40 فیصد جھلس کر زخمی ہوگئی،مقدمہ تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا۔

  واردات کے بعد ملزم وقاص موقع سے فرار ہوگیا،بعد ازاں ملزم کو عظیم پورہ کے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں:شیخوپورہ : اغوا ہونیوالی ماں بیٹیاں لاہور سے بازیاب

ملزم وقاص نے رابعہ سے دو سال پہلے پسند کی شادی کی تھی،ملزم فیکٹری میں ملازم بیوی پر آئے روز تشدد کرتا تھا۔

 پولیس کے مطابق وقاص کی دوسری خواتین سے دوستی تھی منع کرنے پر ملزم نے بیوی کو آگ لگائی۔

متاثرہ خاتون رابعہ سول ہسپتال برنس وارڈ میں زیر علاج ہے۔