سی ٹی ڈی کی بنوں اور چارسدہ میں کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

Mar 18, 2025 | 14:03:PM
سی ٹی ڈی کی بنوں اور چارسدہ میں کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز )محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے  بنوں اور چارسدہ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ 

سینٹرل پولیس آفس پشاورکے مطابق سی ٹی ڈی نے بنوں اور چارسدہ میں کارروائی کی جس دوران3 دہشتگرد مارے گئے۔ 

 یہ بھی پڑھیں:ڈی آئی خان،تھانہ درابن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید

پولیس کے مطابق بنوں میں آپریشن کے دوران 2 دہشت رد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشتگرد پولیس کانسٹیبل ارمان خان پر حملے میں ملوث تھے۔ 

پولیس حکام نے بتایا کہ چارسدہ میں کارروائی کے دوران مطلوب دہشتگرد جاوید خان ہلاک ہوا جس کے قبضے سے دستی بم، پستول، پرائما کارڈ اور سیفٹی فیوز برآمد ہوئے۔