جسٹن ٹروڈو نے وزراتِ عظمٰی چھوڑنے کے بعد کچن سنبھال لیا 

Mar 18, 2025 | 14:46:PM
  جسٹن ٹروڈو نے وزراتِ عظمٰی چھوڑنے کے بعد کچن سنبھال لیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا کی وزراتِ عظمٰی چھوڑنے کے بعد گھر کا کچن سنبھال لیا۔

سابق وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک مقامی اسٹور سے کچن میں استعمال ہونے والی اشیاء خریدیں اور اپنی تصویر سوشل میڈیا پر لگا دی۔

جسٹن ٹروڈو مقامی اسٹور سے شاپنگ سے لطف اندوز ہوئے اور سوشل میڈیا پر اِس کا اظہار بھی کیا، صارفین نے تصویر کو پسند کیا اور دلچسپ تبصرے کیے۔

  یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم 3 روزہ دورے پر کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
 یاد رہے کہ جسٹن ٹروڈو کی 16 سالہ صاحبزادی ایلا گریس نے لبرل پارٹی آف کینیڈا کے لیڈر شپ الیکشن کے موقع پر اپنی جذباتی تقریر میں کہا تھا کہ میں آپ کے وزیرِاعظم اور آپ کے لیڈر کے بارے میں بات کرنے آئی ہوں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ٹروڈو میرے لیے صرف میرے ’ڈیڈ‘ ہیں، میں اپنے ’ڈیڈ‘ کو واپس لے رہی ہوں۔