جرمن صدر کا مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار، افطار میں شریک ہوئے

Mar 18, 2025 | 15:14:PM
جرمن صدر کا مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار، افطار میں شریک ہوئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جرمن صدر فرینک والٹر نے برلن کی قدیم مسجد میں مسلمانوں کے ساتھ افطار کر کے یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں جرمن صدر ایک تقریب کے دوران مسلم کمیونٹی کے ہمراہ خوش گوار وقت گزارتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

اس تقریب کا مقصد جرمنی میں بڑھتے ہوئے مسلم مخالف رجحان پر قابو پانا اور مسلمانوں سے اظہارِ یک جہتی کرنا ہے۔

اس موقع پر  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جرمن صدر نے کہا کہ ہم دیگر مذاہب سے یک جہتی کا اظہار اور اپنے عمل سے انہیں اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ ہم دیگر مذاہب کا بھی احترام اسی طرح کرتے ہیں جیسے اپنے مذہب کا کرتے ہیں۔

تقریب میں شریک بین المذاہب گروہوں کا کہنا ہے کہ فرینک والٹر کا افطار میں شرکت کرنا ایک مثبت قدم ہے لیکن بڑھتے ہوئے مسلم مخالف جذبات سے نمٹنے اور رواداری کو قائم رکھنے کے لیے مزید ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔