سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Mar 18, 2025 | 15:37:PM
سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24  نیوز)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ 

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25ڈالر کے اضافے سے 3022ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔ 

 یہ بھی پڑھیں:بلوچستان یونیورسٹی غیرمعینہ مدت کیلئے بند

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت 2550 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 17ہزار 350روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جب کہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2186روپے بڑھ کر 2لاکھ 72ہزار 76روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔