کتنےدن بعدعمرہ کیلئےویزہ نہیں ملےگا؟اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App

(سجاد اظہر پیرزادہ)ہر مسلمان کے جذبات، ذہنی تاثرات، احساسات، خواہشات، آرزو، تمنّا اور چاہت سے جڑی ہے اور یہ آرزو،تمنااور چاہت ہے عمرہ پر جانے کی، لیکن اب عمرہ ویزہ پر لگ گئی ہے بڑی پابندی! 3 دن کے بعد اب عمرہ ویزہ نہیں ملے گا۔
ذرائع کا کہناہے کہ 3 دن کے بعد پاکستانیوں کو عمرہ ویزہ نہیں ملے گا، عمرہ ویزہ کا اجرا 20ویں رمضان سے روک دیا جائیگا، سعودی حکومت کی جانب سے رمضان کا آغاز ہوتے ہی ویزے جاری کرنے میں احتیاط برتی دیکھی جارہی تھی، لوگوں کو عمرہ پر جانے کے لیے ویزہ نہیں مل رہا تھا، ایک ہزار میں سے کچھ ہی افراد ہوتے تھے، جنہیں ویزہ مل رہا تھا،جو لوگ حج کے لیے جانا چاہتا ہیں، وہ تو کوٹا سسٹم کے تحت حج پر جائیں گے لیکن وہ لوگ جو عمرہ پر جانا چاہتا ہیں اب وہ 21 مارچ سے کب تک عمرہ کے لیے ویزہ حاصل نہیں کر پائیں گے؟ اس کی تفصیل بھی مندرجہ بالا شیئر کی گئی ویڈیو میں بتائی گئی ہے۔
عمرہ ویزہ کیلئے مشکلات دیکھتے ہوئے پاکستانیوں میں تشویش، پریشانی، گھبراہٹ، بےقراری کی لہر پہلے رمضان سے ہی اُٹھتی دیکھی گئی تھی، کہ صرف چند ہی افراد کو اس مہینے ویزہ ملا،ہماری اس خبر کی تصدیق پاکستان ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان نے بھی کی ہے، ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر پاکستان ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان صادق صابر کا کہنا ہے پاکستان کو اس وقت شدید عمرہ ویزہ کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سعودی عرب کی طرف سے پاکستان پر کوٹہ لگا دیا گیا ہے، کوٹہ میں جو ویزہ ایشو ہورہے ہیں، ان تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے،ویزے کاحصول ناممکن نظر آتا ہے۔
پاکستانیوں کو امریکہ کیلئے بھی ویزے ملنے میں سختی ہوگئی ہے، پاکستان ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے یو ایس اے کی جانب سے پاکستانیوں پر جو سفری پابندیاں لگائی گئی ہیں، اور جس طرح سے پاکستان کو اورنج لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، اس اورنج لسٹ میں آنے کے بعد اب وہ پاکستانی جو ٹورسٹ یا سٹوڈنٹ ویزہ پر امریکہ جانا چاہیں گے، اب ان کے لیے ویزہ کا حصول انتہائی دشوار ہوگا۔
اب وقت ہے کہ وزارتِ خارجہ اپنی حکمت عملی کا ازسرِ نو جائزہ لے اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مفادات کے تحفظ کے لیے متحرک کردار ادا کرے، ہمیں ایک مضبوط سفارتی بیانیہ اپنانا ہوگا تاکہ ہمارے شہریوں کے لیے دنیا کے دروازے بند نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں : دبنگ افسر جس نے ہزاروں پولیس والوں کے چالان کردیے