ڈالر کی پرواز جاری،اوپن مارکیٹ میں 282 روپے سے تجاوز

Stay tuned with 24 News HD Android App

(اشرف خان) انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر 280.17 روپے سے بڑھ کر 280.27 روپے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر9 پیسے مہنگا ہوکر 282.07 روپے پر پہنچ گیا، یورو 1.17 روپے مہنگا ہوکر 308.12 روپے، برطانوی پاؤنڈ 1.40 روپے اضافے سے 366.34 روپے،یو اے ای درہم 5 پیسے بڑھ کر 76.80 روپے کا ہوگیا ، اس کے علاوہ ، اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 4 پیسے اضافے سے 75.28 روپے پر پہنچ گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ3ماہ میں درآمدی بل 15 ارب ڈالر پر پہنچے پر روپے پر پریشر ہے،معاشی ماہرین کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر اور طلب و رسد کی صورتحال ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا باعث بن رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کا طریقہ جانیے