فحاشی ، ریپ ، بچوں سے جنسی تشدد اور خواتین کو ہراساں کرنے کے متعلق قراردادمنظور

Mar 18, 2025 | 20:06:PM
 فحاشی ، ریپ ، بچوں سے جنسی تشدد اور خواتین کو ہراساں کرنے کے متعلق قراردادمنظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راودلشاد)پنجاب اسمبلی سے فحاشی ، ریپ ، بچوں سے جنسی تشدد اور خواتین کو ہراساں کرنے کے متعلق قراردادمنظور متفقہ طور پر منطور کرلی گئی۔ 

قرارداد پیپلزپارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی نیلم جبار چودھری  نے پیش کی جس کے متن میں کے مطابق پاکستان بھر میں پھیلتی ہوئی فحاشی، ریپ، بچوں سے جنسی تشد و اور خواتین کو ہراساں کئے جانے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، فحاشی کے واقعات پر ہر شخص اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتا ہے،اس کی سب سے بڑی وجہ سوشل میڈیا پر موجود فحاشی کا مواد ہے جس کی وجہ سے ہماری نوجوان نسل میں بے راہ روی ،، نشہ ، تشدد اور دیگر منفی رجحانات کا امکان بڑھ گیا ہے۔
مزید براں ، صوبائی اسمبلی پنجاب کا ایوانی وفاقی حکومت سےمطالبہ کرتا ہے کہ پاکستان بھر میں ان منفی رجحانات کی روک تھام کے لئے سوشل میڈیا پر موجود نخش مواد کوکنٹرول کرنے کے لئے فوری طور پر ضروری اقدامات کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والے دہشتگرد ہیں:مولانا فضل الرحمن