پاکستان چھوڑ کر بھارت جانے والی سیما حیدر کے ہاں بیٹی کی پیدائش

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)بھارتی نوجوان سچن مینا کے لیے پاکستان چھوڑ کر جانے والی سیما حیدر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیما حیدر نے گریٹر نوئیڈا کے کرشنا ہسپتال میں منگل کی صبح 4 بجے ہوئی بچی کو جنم دیا، سیما حیدر کے وکیل اے پی سنگھ نے بتایا کہ ماں اور بیٹی دونوں کی صحت اچھی ہے،اے پی سنگھ کا کہنا تھا کہ جو لوگ سیما اور سچن سے پیار کرتے ہیں، ان کے لیے یہ جشن کا لمحہ ہے، ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، اور ماں اور بچہ دونوں بالکل صحت مند ہیں، تمام میڈیکل رپورٹس نارمل ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جوڑے نے اپنی نومولود کے نام رکھنے کے عمل میں عوام کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا کہ ہم ملک اور دنیا بھر کے لوگوں سے سیما اور سچن کی بیٹی کے لیے نام تجویز کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ سیما حیدر کی بھارتی شہری سچن مینا سے پہلی بار گفتگو 2019 میں آن لائن شوٹنگ گیم پب جی پر ہوئی تھی،دونوں کے درمیان پہلی ملاقات مارچ 2023 میں نیپال میں ہوئی، سیما حیدر نے مسلمان مذہب چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کیا، پھر دونوں کی ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی ہوئی بعد ازاں دونوں مئی 2023 کو نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوگئے تھے، اب سیما بھارت میں سچن کے ساتھ ہی رہائش پذیر ہیں۔
اب بھارتی عاشق سچن مینا کے ساتھ رہنے کے لیے بذریعہ نیپال پڑوسی ملک پہنچنے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر نے بچی کو جنم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو 23 ہزار روپے دینے کا اعلان