آئندہ دنوں میں پاک ترک تعلقات مزید مستحکم ہوں گے:ترک سفیر ڈاکٹر عرفان

Stay tuned with 24 News HD Android App

اسلام آباد (انور عباس) پاکستان میں ترکی کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو نے کہا ہے کہ ترکیہ پر مشکل اوقات میں ہمیشہ پاکستان اور اس خطے کی جانب سے بھرپور حمایت کی گئی,آنے والے دنوں میں ترکیہ پاکستان باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
ترکی سفارت خانہ کے زیر اہتمام 18 مارچ کو چناک علی کی جنگ کے 104 برس مکمل ہونے اور قومی ترانے کی منظوری کے بھی 104 سالہ سالگرہ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا,تلاوت کلام پاک کے بعد شہدائے چناک علی کے لیے فاتحہ خانی اور ایک منٹ کی خاموشی اختار کی گئی۔
تقریب سے خطاب میں پاکستان میں ترکی کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو نے ترکیہ پاکستان تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے مستقبل میں ان میں مزید استحکام کی نوید سنا دی, ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش کسی بھی ضرورت کی صورت میں ترکیہ ہمیشہ حاضر ہے۔
ترکیہ پر مشکل اوقات میں ہمیشہ پاکستان اور اس خطے کی جانب سے بھرپور حمایت کی گئی دونوں ممالک دو قالب, یک جاں ہیں, ترکیہ سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو نے اس بہادری اور جوانمردی کا بھی ذکر کیا جو ترکیہ افواج نے چناک علی کی جنگ میں رقم کی۔
قبل ازیں محمد حمید شاہد, افسانہ نگار و مصنف نے کہا کہ چناک علی اور جنگ آزادی میں پاکستانی بہنوں، بھائیوں نے اپنی ہر چیز ترکیہ قوم پر نچھاور کر دی، فلسطین کے معاملے پر بھی صرف پاکستان اور ترکیہ ہی فلسطین کی آواز بلند کر رہے ہیں۔
ترکیہ ہر برس شہر چناک علی کے بہادر عوام اور ترکیہ افواج کی جوانمردی و فتح کی یاد ترکی بھر میں منائی جاتی ہے ،اس موقع پر چناک علی کی لڑائی پرمختصر دستاویزی ویڈیو بھی چلائی گئی جبکہ ایک تصویری نمائش کا انعقاد بھی کیا گیا۔