بھاگو بھاگو،شہد کی مکھیوں کا میت کے شرکا پر حملہ،50 افراد زخمی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست راجستھان کے دارلحکومت جے پور میں ایک شمشان گھاٹ میں میت کے شرکاء پر شہد کی مکھیوں نے دھاوا بول دیا۔ پنڈت اور چتا جلانے کی رسم میں شریک لوگوں نے دوڑیں لگا دیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ جے پور کے ایک نواحی علاقے کے شمشان گھاٹ میں پیش آیا۔ جہاں اُس وقت درجنوں افراد موجود تھے۔ہندو رسم و رواج کے تحت جیسے ہی چِتا کو آگ لگائی گئی اس سے اُٹھنے والا دھواں شہد کی مکھیوں ایک چھتے تک پہنچ گیا۔ دھوئیں کے باعث چھتے سے شہید مکھیاں نکلنا شروع ہوئیں جنھوں نے میت اور اس کے موجود افراد پر حملہ کردیا۔ مکھیوں نے ڈنک مار مار کر لوگوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ اس اچانک ہونیوالے شہد کی مکھیوں کے حملے میں تقریباً 50 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 4 کی افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:منہ زور افسرشاہی،مریم نواز فیلڈ ہسپتالوں کےسینکڑوں ملازمین 2ماہ سے تنخواہ سے محروم