’بربریت سیز فائر معاہدے کیخلاف ورزی ہے‘پاکستان کی غزہ میں فضائی حملوں کی شدید مذمت

Mar 18, 2025 | 22:41:PM
’بربریت سیز فائر معاہدے کیخلاف ورزی ہے‘پاکستان کی غزہ میں فضائی حملوں کی شدید مذمت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انورعباس) پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے  آج غزہ میں فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ ماہ رمضان میں یہ بربریت سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

  ترجمان دفتر خارجہ  شفقت علی خان کے مطابق حملوں میں 400 معصوم فلسطینی شہید ہوگئے جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے ،ترجمان کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں یہ بربریت سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے،پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ غزہ اور مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔  

خیال رہے کہ اسرائیل نے امن معاہدہ توڑتے ہوئے 35 سے زائد فضائی حملوں میں حماس رہنما ابو وطفا سمیت 410 فلسطینیوں کو شہید اور 200 سے زائد کو زخمی کردیا ہے، شہدا میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ  فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے محمود ابووطفی کی شہادت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: جنوبی و شمالی وزیرستان اور ٹانک میں کل کرفیو نافذکرنےکا اعلان