محمد رضوان کی انگریزی کا مذاق اڑانے پر عامر جمال کا بریڈ ہوج کو کرارا جواب

کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)قومی کرکٹر عامر جمال نے آسٹریلیا کے سابق کرکٹر بریڈ ہوج کی جانب سے محمد رضوان کی انگریزی کا مذاق اُڑانے پر سخت ردعمل دیا ہے۔
عامر جمال نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو دیکھی جس میں بریڈ ہوج، محمد رضوان کی انگریزی پر طنز کر رہے تھے۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے عامر جمال نے کہا کہ یہ رویہ انتہائی شرمناک ہے، خاص طور پر ایسے شخص کی جانب سے جو خود کو انٹرنیشنل کرکٹر کہتا ہے۔
عامر جمال کا کہنا تھا کہ انگریزی محمد رضوان کی نہ تو پہلی زبان ہے اور نہ ہی دوسری، بلکہ تیسری زبان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر بریڈ ہوج کو دوسروں کا مذاق اڑانے کی اتنی ہی عادت ہے تو وہ ٹک ٹاکر بن جائیں کیونکہ انہیں فالوورز اور توجہ کی ضرورت ہوگی۔
عامر جمال نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ "بریڈ ہوج کے لیے کرکٹ کمیونٹی کے بجائے ٹک ٹاک زیادہ بہتر پلیٹ فارم ہوگا"۔