(24نیوز)اسرائیل کے جنگی جنون اور دہشت گردی طرز کے فضائی حملوں کے نتیجے میں تل ابیب انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت 15 فیصد رہ گئی ہے۔روزانہ 85 فیصد پروازیں منسوخ کی جا رہی ہیں۔
ائیرپورٹ ریکارڈ کے مطابق کورونا وائرس کی پابندیوں کے باوجود حالیہ دنوں میں تل ابیب کے بن گورین انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے روزانہ 100 سے زائد پروازیں آپریٹ کی جا رہی تھیں مگر تل ابیب پر راکٹ بازی اور اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملوں کی وجہ سے بین الاقوامی ٹریفک اسرائیل کا رخ نہیں کررہا۔ذرائع کے مطابق صرف اسرائیل کی سرکاری اور نجی ائیرلائنز ائیرپورٹ آپریشن بحال رکھے ہوئے ہیں جسے حملوں کے دوران بند بھی کیا جاتا ہے۔
ائیرپورٹ سے روزانہ 70 سے 90 کے درمیان فلائٹس منسوخ ہو رہی ہیں۔ ائیرپورٹ ریکارڈ کے مطابق 17 مئی کو اسرائیل کے اس مرکزی ائیر پورٹ سے 89 پروازوں کی آمد اور روانگی منسوخ ہوئی۔ اسرائیل آنے والی 47 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ائیرپورٹ حکام کے مطابق بن گورین ائیرپورٹ سے روانگی کے شیڈول کی 42 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق 17 مئی کو بن گورین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صرف 9 پروازوں نے لینڈ کیا جبکہ 10 جہاز روانہ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ظلم جاری، فلسطینی شہدا کی تعداد 212 ہو گئی