(24نیوز) سوئنگ کے سُلطان اور سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا گرمی کے ستائے کراچی کے شہریوں کے لیے آسٹریلیا سے سرد موسم بھیجنے کی کوشش کرنے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی شنیرا اکرم نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی عائلہ کے ہمراہ لی گئی اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔
تصویر میں شنیرا اور عائلہ کے ساتھ اُن کے پالتو کُتے کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ یہ سب آسٹریلیا کے شہر میلبرن کی کسی سڑک پر موجود ہیں جہاں بارش ہورہی ہے۔شنیرا نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہم میلبرن کی بارش میں پھنس گئے ہیں۔‘
ذرائع کے مطابق اُنہوں نے گرمی کے ستائے ہوئے شہرِ قائد کے لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میں کراچی کو کچھ سرد موسم بھیجنے کی کوشش کروں گی۔‘شنیرا کی اس پوسٹ پر کراچی سے تعلق رکھنے والے انسٹاگرام صارفین کی بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ وہ جلدی سے تھوڑی سی بارش کراچی بھی بھیج دیں تاکہ یہاں گرمی کی شدت میں کمی آئے۔
واضح رہے کہ بحیرہ عرب کا سمندری طوفان کراچی سے 580 کلومیٹر کی دوری پر ہے، کراچی میں سمندری ہوامعطل ہے، شہر میں لو کے تھپیڑوں کا راج ہے، شہریوں کا گھر سے نکلنا محال ہوگیا۔شہر کا درجہ حرارت تقریباً چوالیس ڈگری پر پہنچ گیا، آج بھی شدید گرمی پڑے گی، بدھ سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میری دعائیں بھارت کیساتھ ہیں۔ شنیرا اکرم