(24نیوز) کورونا وائرس کی روک تھام کےلئے سندھ حکومت نے بیوٹی پارلرز، شادی ہال، مزارات اور پارکس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی پابندی رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق کاروبار کے اوقات کار صبح 6 تا رات 8 بجے تک ہوں گے۔ سندھ میں ہفتہ اور اتوار کاروبار بند رہے گا۔ہوٹلز اور ریسٹورنٹس رات 12 بجے تک کھلیں رہیں گے مگر ہوٹل کے اندر بیٹھ کر کھانے پر پابندی ہو گی، حکم نامے کا اطلاق 31 مئی تک ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کی بیوہ چل بسیں