(24 نیوز) انگلینڈ کے فاسٹ بالر جوفرا آرچر کہنی میں درد کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانیوالی اگلے مہینے دو میچوں کی ہوم ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں ای سی بی نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ اور سسیکس کی میڈیکل ٹیمیں اس معاملے پر اب رہنمائی کریں گی اور جوفر آرچر اس ہفتے کے آخر میں کہنی کی چوٹ کے سلسلے میں میڈیکل ایڈوائزر سے رجوع کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ظلم جاری، فلسطینی شہدا کی تعداد 212 ہو گئی