طوفان سے کوئی خطرہ نہیں..ڈائریکٹر موسمیات

May 18, 2021 | 09:33:AM
 طوفان سے کوئی خطرہ نہیں..ڈائریکٹر موسمیات
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24نیوز)ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفرازنے کہا کہ پاکستان کے کسی حصے میں طوفان تاؤتے سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

 ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا کہ بھارتی گجرات میں طوفان تاؤتے اب ڈپریشن کی صورت میں موجود ہے۔سردار سرفراز کے مطابق اب طوفان سے کوئی خطرہ نہیں صرف ضلع تھرپار کر کے کچھ حصوں میں تیز آندھی اور بارش کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں آج بھی معطل رہیں گی اور درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

 یہ بھی پڑھیںسندھ حکومت کا بیوٹی پارلرز۔ شادی ہالز۔ مزارات اور پارکس بند رکھنے کا فیصلہ