(24 نیوز) آسٹریلیا کے اوپننگ بیٹسمین مارنس لابوشین آئندہ ماہ اپنی ٹیم کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے محدود اووروں کے دورے پر نہیں جائیں گے، وہ انگلینڈ میں مورگن کاؤنٹی کے ساتھ اپنا سیزن مکمل کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف ماہ جولائی میں تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوینٹز پر مشتمل سیریز کیلئے آسٹریلیا کی ٹیم کا اعلان ہوا ہے جس میں لابوشین کا نام نہیں ہے۔ اس حوالے سے آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر ٹریور ہانس نے کہا ہے کہ ’’جو کوئی بھی مارنس لابوشین کو جانتا ہے وہ یہ بات سمجھتا ہے کہ وہ آسٹریلیا کے لئے کھیلنے کے سلسلے میں کچھ بھی کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ظلم جاری، فلسطینی شہدا کی تعداد 212 ہو گئی