2 ارب 80 کروڑ ڈالر تک ترسیلاتِ زر بڑھنا ریکارڈ ہے، وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ اپریل میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے2 ارب 80 کروڑ ڈالر تک ترسیلات زر بڑھنا ایک ریکارڈ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں ترسیلات زر 24 اعشاریہ 2 بلین ڈالر تک پہنچ رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ترسیلات زر کا گزشتہ سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
I have always believed Overseas Pakistanis to be our greatest asset. In April, your remittances rose to an all-time high of $2.8bn. Remitting $24.2bn in first 10 mths of FY21, you have broken the record level achieved in entire FY20. Thank you for your faith in Naya Pakistan.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 18, 2021
واضح رہے وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا ہمیشہ یقین رہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا عظیم اثاثہ ہیں۔عمران خان نے نئے پاکستان پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اعتماد کا شکریہ بھی ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کی شہریوں سے ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ رکھنے کی اپیل