(24نیوز)پاکستان کے معروف ٹک ٹاک اسٹار علی خان حیدرآبادی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر بڑا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاک اسٹار علی خان حیدرآبادی کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 11 ملین ہوگئی ہے۔ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد علی خان حیدرآبادی پاکستانی لڑکوں کی فہرست میں دوسرے ٹک ٹاکر بن گئے ہیں جنہیں ٹک ٹاک پر 11 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق علی خان حیدرآبادی سے قبل یہ اعزاز صرف لاہور سے تعلق رکھنے والے نامور ٹک ٹاک ہیرو ذوالقرنین سکندر کے پاس تھا۔علی خان حیدرآبادی اپنے منفرد انداز میں چلنے کی وجہ سے انتہائی کم عرصے میں مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر مقبول ہوئے۔جب علی خان حیدرآبادی کی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی تو لوگوں نے ناصرف اُن کے چلنے کے اسٹائل کو پسند کیا بلکہ ٹک ٹاک صارفین نے علی خان حیدرآبادی کو کاپی بھی کرنا شروع کیا۔
واضح رہے علی خان حیدرآبادی کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں نے اب تک متعدد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر کروڑوں میں لائکس آئے ہیں۔اس سے قبل علی خان حیدرآبادی نے نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ مستقبل میں ڈرامے اور فلموں میں اپنی قسمت آزمانا چاہتے ہیں کیونکہ بچپن سے ہی اداکار بننے کا شوق ہے۔
علی خان حیدرآبادی نے بتایا تھا کہ وہ جوتے کی دُکان پر ملازمت کرتے تھے لیکن ٹک ٹاک پر مقبولیت کے بعد دُکان پر گاہکوں سے زیادہ مداح آنے لگ گئے تھے جس کی وجہ سے اُنہوں نے وہاں سے ملازمت چھوڑ دی اور اپنا تمام وقت ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے میں لگانے لگے جو اُن کی آمدنی کا ذریعہ بھی بن گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لڑکیاں کیسے لڑکوں۔۔مردوں کو پسند کرتی ہیں۔۔جانیے