اداکارسنی دیول کےپاپا کو کس بات کا افسوس ہے ۔۔۔ خبر میں جانئے

May 18, 2021 | 10:54:AM
اداکارسنی دیول کےپاپا کو کس بات کا افسوس ہے ۔۔۔ خبر میں جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بالی ووڈ سٹار سنی دیول اور بوبی دیول کے والد اور نامور اداکار دھرمیندر کو سادھنا کے ساتھ زیادہ کام نہ کرنے پر افسوس ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرمیندر ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں۔انہوں نے حال ہی میں ماضی کی مشہور اداکارہ سادھنا کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔


اس تصویر میں دونوں مسکراتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور اس تصویر میں دونوں نے ہاتھوں میں ڈرنک پکڑی ہوئی ہے ۔دھرمیندر جہاں سوٹ میں نظر آرہے ہیں وہیں سادھنا اس وقت کی پسندیدہ آؤٹ فٹ ساڑھی پہنی ہوئی ہیں ۔ دھرمیندر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’’ سادھنا ایک نہایت ہی شاندار فنکارہ اور بہترین شخصیت۔افسوس ، میں ان کے ساتھ ایک ہی فلم کرپایا ۔

کچھ روز پہلے ہی دھرمیندر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔یہ ویڈیو دلیپ کمار کی فلم ’فٹ پاٹھ‘ کی تھی۔اس ویڈیو کے ساتھ دھرمیندر نے لکھا تھا ، 1952 میں جو ہورہا تھا، آج بھی کچھ ایسا ہی ہورہا ہے۔اس کے ساتھ ہی دھرمیندر  نےدوائیوں کی بلیک مارکیٹنگ  کرنے والوں پر سخت تنقید کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  اسرائیل کا ظلم جاری، فلسطینی شہدا کی تعداد 212 ہو گئی