نوازشریف کی شیخوپورہ میں ضبط شدہ جائیدادیں نیلام کرنے کافیصلہ

May 18, 2021 | 13:15:PM

(24نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کی شیخوپورہ میں ضبط شدہ جائیدادیں 20 مئی کو نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، ڈی سی شیخوپورہ نے بولی کی تاریخ مقرر کی ہے۔

دوسری جانب نواز شریف کے لاہور میں پھلوں کے باغات کی نیلامی کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست گزار اسلم عزیز کا کہنا تھا کہ ڈی سی لاہور 105 ایکٹر اراضی نیلام کرنے کے لئے قبضے میں لے رہے ہیں،پھلوں کے باغ پر لگا سرمایہ ابھی واپس نہیں ہوا، نیلامی سے  سرمایہ کاری ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

ڈی سی شیخوپورہ کا بولی کیلئے تاریخ مقررکرنے کا فیصلہ بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، درخواست گزار اشرف ملک نے موقف اپنایا کہ شیخوپورہ کی 88 کنال اراضی نواز شریف سے خرید چکا ہوں، نواز شریف کو 75 ملین روپے کی ادائیگی بھی کی جاچکی ہے، نواز شریف کی گرفتاری کے باعث سیل ڈیڈ پر عمل درآمد نہ ہوسکا، سیل ڈیڈ پر عملدرآمد کے لئے سول کورٹ سے رجوع کررکھا ہے، ڈی سی شیخوپورہ کو زرعی اراضی کی نیلامی سے روکا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اعتراض ختم۔شہباز شریف کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

مزیدخبریں