رنگ روڈ کرپشن کیس۔۔ اصل مجرموں کو بچایا جارہا ہے:خاقان عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما وسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ رنگ روڈ کرپشن کیس میں اصل مجرموں کو بچایا جارہا ہے۔ شہبازشریف پر کوئی منی لانڈرنگ کا کیس نہیں، ان پر آج تک کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا کہ وزیراعظم آفس میں ہر شخص پیسے بنانے میں لگا ہے، رنگ روڈ کرپشن کیس میں اصل مجرموں کو بچانا سمجھ سے بالاتر ہے، حکومت ختم ہوتے ہی یہ رات کے اندھیرے میں بھاگیں گے۔
دوسری جانب احتساب عدالت نے شہباز شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ سمیت دیگر ریفرنسز پر سماعت 14 جون تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے دوران حمزہ شہباز اور شہباز شریف سمیت دیگر ملزموں نے پیش ہوکر حاضری مکمل کرائی۔ شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا وہ عدالت میں پیش ہونے کے لئے اسلام آباد سے خصوصی طور پر آئے، لاہور میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے ، عدالت سے استدعا ہے کہ لمبی تاریخ دی جائےجس پر عدالت نے تینوں ریفرنسز میں سماعت 14 جون تک ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کی شیخوپورہ میں ضبط شدہ جائیدادیں نیلام کرنے کافیصلہ