ڈاکٹر معید یوسف مشیر قومی سلامتی مقرر،عہدہ وفاقی وزیر کے برابر 

May 18, 2021 | 15:50:PM
 ڈاکٹر معید یوسف کو مشیر کی ذمہ داریاں تفویض کر دیں
کیپشن: ڈاکٹر معید یوسف کو مشیر کی ذمہ داریاں تفویض کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کو مشیر کی ذمہ داریاں تفویض کر دیں۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران کی جانب سے ڈاکٹر معید یوسف کو مشیر قومی سلامتی کی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں جس کے بعد ڈاکٹر معید یوسف کو وفاقی وزیر کے برابر اختیارات حاصل ہوں گے۔

واضح رہے کہ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف مشیر قومی سلامتی کے طور پر خدمات انجام دیں گے، ڈاکٹر معید یوسف کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:    نئے نامزد سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر ذمہ داریاں سنبھالنے سعودی عرب پہنچ گئے